سیاسیات

انیس قائم خوانی فارغ ۔۔۔ حسرت اُس غنچے پہ جو بن کھلے مرجھاگیا

انیس قائم خوانی فارغ ۔۔۔ حسرت اُس غنچے پہ جو بن کھلے مرجھاگیا
پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خوانی کے درمیان جھڑپ اور گالم گلوچ
ایم کیوایم میں دراڑ ڈال کر بنائی گئی پارٹی میں ابھی سے اختلافات کی خبریں نمایاں ہونے لگی ہیں ۔ وائس آف سندھ کے سید وفا عباس کے مطابق ’’ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق سینٹر محمد علی بروہی کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے بعد ڈرائنگ روم میں چائے پینے کے دوران بحث نے گرما گرم صورتحال اختیار کر لی ۔ انیس قائم خوانی نے رضا ہارون اور محمد علی بروہی کے سامنے کہا کہ مجھے دبئی سے ہر قسم کی گارنٹی دلا کر یہاں لایا گیا تھا ۔ لیکن اب عدالتیں مجھے سمن جاری کر رہی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مجھے گرفتار کرنے کے درپے ہیں ۔
انیس قائم خوانی نے کہا کہ اگر انہیں پتا ہوتا کہ کراچی آکر انہیں عدالتوں کے چکر کاٹ کر اپنی صفائیاں پیش کرنا ہوں گی اور مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا تو کبھی بھی واپس نہ آتے ۔۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر عدالتی کارروائی کے حوالے سے مصطفی کمال کی جانب سے بے بسی ظاہر کرنے پر انیس قائم خوانی آپے سے باہر ہو گئے اور نہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس مصطفیٰ کمال نے گالم گلوچ شروع کر دی ۔ رضا ہارون اور محمد علی بروہی نے معاملہ رفع دفع کروایا ۔ سید وفا عباس کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انیس قائم خوانی کے ساتھ ساتھ رضا ہارون کو بھی مصطفیٰ کمال پر شدید تحفظات ہیں ۔ پارٹی کے حوالے سے ملنے والے فنڈز پر گذشتہ ہفتے رضا ہارون اور مصطفیٰ کمال کے درمیان بھی گذشتہ ہفتے جھڑپ ہوئی تھی ۔۔

Back to top button