مختصر کہانی

امن کا سفیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی

تحریر : ۔ انوار ہاشمی

بطور صحافی میں ہمیشہ نقاد ہی رہا ہوں۔۔۔۔۔مگر پانچ سات سال بعد مجھے کوئی ایسا پاکستانی مل جائے جو ویسٹ اور امریکہ جیسے خطے میں ہر پلیٹ فارم پر اپنے وطن کا سافٹ امیج ابھارنے، اسے پرامن خطہ ثابت کرنے اور دنیا کو اس کی طرف متوجہ رکھنے میں اپنے شب و روز ایک کیے ہو،،،میں اس کے بارے چند الفاظ لکھنا پسند کرتا ہوں۔۔۔آج میں جس شخصیت سے آپ کو متعارف کرانا چاہتا ہوں۔۔۔وہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں بلکہ امن پسند ہر شہری کی ہر دلعزیز شخصیت ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی کی ہے۔۔۔۔۔۔ویسے تو گوگل سرچ میں انکا نام ہی لکھیں تو انکا کام اور تعارف نظر آجاتا ہے مگر ان دنوں وہ پاکستان آئے ہوئے ہیں تو میں بھی چند لائنیں ان کے بارے تحریر کرنا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا ملک ہوجہاں وہ حکمرانوں، سیاستدانوں، مذہبی شخصیات، دانشوروں، امن لیڈروں، مذہبی پیشواوں، شوشل ورکروں، امن کے علمبرداروں کے ساتھ ملکر دنیا میں امن،بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کےلئے کام نہ کرچکے ہوں۔۔۔میں نے انہیں مشرق وسطی سے مشرق بعید تک، ایشیا سے افریقہ تک۔۔۔۔۔مدینہ سے ویٹی کن تک، اسلام آباد سے عالم اسلام کے ہر دارالحکومت سے دارالخلافہ تک دنیا کو جوڑنے کی بات کرتے دیکھا ہے،،،مگر تین دہائیوں پر مشتمل اس کام میں شاید ہی کوئی پلیٹ فارم ایسا ہو جہاں وہ ہر موضوع میں اپنے پاکستان کا خوبصورت چہرا بیان کئے بغیر نہیں رہتے، یہی ایک وجہ ہے کہ میں انکا ذکر بغیر تنقید کے کررہا ہوں۔۔۔۔۔پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی وہ پاکستان کی خدمت کے جذبے کےلئے اس وقت سے حوصلہ افزائی کررہے ہیں جب عمران خان نے ابھی شاید سیاست میں آنے کا سوچا ہی نہ تھا۔۔۔۔۔ایک دو ملاقاتوں کا تو میں خود عینی شاہد ہوں۔۔۔۔یہ ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی ہی ہیں جنہوں نے ہم صحافیوں کو ایک بار پین فار پیس یعنی قلم برائے امن کا پلیٹ فارم دیکر رہنمائی فراہم کی تھی۔۔جس کے بعد ہمارے قلم نے اپنے کیرئر میں کبھی انتشار کےلئے ایک لفظ نہیں لکھا، بلکہ فقط امن لکھا۔۔۔فقط امن۔۔۔۔
ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی متعارف ہیں بطور معروف سکالر، بطور بین الاقوامی امور تجزیہ کار اور ڈائیلاگ ایکسپرٹ۔وہ یو ایس اے کامن گراونڈز ادارے کے بانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ ان کے ادارے کا کام تعلیمی پروگرامز، ورکشاپس،ڈائیلاگ ، کانفرنسوں اور ریسرچ ورک کے ذریعے امن کا فروغ ہے۔۔پاکستان کی کئی اہم شخصیات کو انہوں نے بین الاقوامی پلیٹ فارمز مہیا کرکے امن کے قیام کی کوششوں کا موقع فراہم کیا ہے۔۔۔۔۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں جہاں بھارتی لابی پاکستان کو نیچا دکھانے کےلئے سرگرم تھی، ڈاکٹر صاحب ٹیم کے ہمراہ غیر معمولی خدمات سرانجام دیتے رہے،،،بھارت کو وہاں لابنگ کے ذریعے شکست دلانے میں ڈاکٹر صاحب کی ٹیم کا غیر معمولی کام ہے۔۔۔۔۔واقفان حال خوب جانتے ہیں۔۔۔۔۔وہ دنیا کی دو سو سے زائد اہم ترین کانفرنسوں میں امن بارے لیکچر دے چکے ہیں جن میں اقوام متحدہ کے منظور شدہ سیمینارز بھی شامل ہیں۔۔۔امریکہ پاکستان، امریکہ اور ایشیائی شہریوں میں ہم آہنگی کے رشتے استوار کرنےمیں انکا کام نمایاں ہے یہی وجہ ہے کہ ہر امریکی صدر کی ٹیم بھی ان کی کوششوں کو سراہتی ہے۔۔۔۔صحافیوں کے ساتھ انکا رشتہ اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ وہ ورلڈ میڈیا نیٹ ورک فورمز پر بھی نمائندگی کرتے ہیں۔انکا ادارہ کامن گراونڈز دنیا میں مذہبی ہم آہنگی کےلئے سیریز آف کانفرنسز کرچکا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔۔۔۔ڈاکٹر صاحب اپنی خدمات کے صلے میں کئی بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں۔۔۔انکی ٹیم ایفرٹس کی وجہ سے انکا ادارہ دی کامن گراونڈز یو ایس اے امن اور شعور بیداری کا اہم ادارہ شمار ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔امید ہے پاکستان کے موجودہ دورے کے دوران ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی ملک کی اہم شخصیات اور مختلف طبقات کو دنیا کی پاکستان بارے سوچ اور تقاضوں سے ضرور آگاہ کریں گے۔۔۔

Back to top button