ادبی دنیاتقریباتمیانوالی

ماؤنٹ حرا اسکول میں 10 جنوری بروز اتوار محترمہ شاہدہ نیازی کی یاد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا

ماؤنٹ حرا اسکول میں 10 جنوری بروز اتوار محترمہ شاہدہ نیازی کی یاد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں صدارت کے فرائض محترمہ رابعہ بتول پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین واں بھچراں نے سر انجام دیئے ، مہمان خصوصی محترمہ ڈاکٹر عالیہ قیصر، محترمہ ڈاکٹر حمیرا قیصر اور محترمہ عنبرین گل تھیں، جبکہ نظامت کے فرائض ارم ہاشمی نے ادا کئے۔ مشاعرہ کا آغاز صباحت کی تلاوت کلامِ پاک سے ہوا۔ نعت رسولِ مقبول ﷺ ابناس کوثر نے نہایت خوش الحانی سے پڑھی ، مشاعرہ میں شاعرات نے اپنے اشعار سے حاضرین کے دل موہ لئے اور خوب داد وصول کی، جن شاعرات نے کلام پڑھا ،ان کے نام یہ ہیں ، محترمہ رابعہ بتول، محترمہ ڈاکٹر عالیہ قیصر، محترمہ ڈاکٹر حمیرا قیصر، محترمہ عنبرین گل،عمارہ گل، حافظہ نازیہ مبین، رابعہ نیازی،فرزانہ بتول اور سمعیہ ۔ مشاعرے کے اختتام پر بہترین طعام کا اہتمام تھا۔

Back to top button