افسانہ

ممتاز فکشن نگار جوگندرپال بھی چل بسے … فکشن کے ایک زریں باب کا خاتمہ

ممتاز فکشن نگار جوگندر پال کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا اور فکشن کے ایک زریں باب کاخاتمہ ہوگیا۔ جوگندر پال ۲۵ ستمر ۱۹۲۵ کو سیالکوٹ(پنجاب، پاکستانٰ) میں پیدا ہوئے تھے۔وہ کچھ مدت اورنگ آباد میں بطور پرنسپل خدمات انجام دیتے رہے اور سبکدوشی کے بعد وہ مستقل طور پر منداکنی، کالکا جی، نئی دہلی میں سکونت پذیر ہوگئے۔
جوگند پال نے بے شمار افسانے لکھے جو اُن کے افسانوی مجممعوں ردائی،مٹی کا ادراک،لیکن۔بے محاورہ، بے ارادہ وغیرہ میں شامل ہیں۔ انہوں نے ناول اور ناولٹ بھی لکھے جن مین نادید،ایک بوند لہو کی ،آمدو رفت بھی شاامل ہیں۔
اُن کی وفات اُردو فکشن کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

Back to top button