فن و ثقافت

ماڈلنگ کی دنیامیں خوبرو فنکارہ امبر خان کی انٹری کا جوہری دھماکہ ۔۔۔ لاہور سے جبار صدیقی کی رپورٹ

ماڈلنگ کی دنیامیں خوبرو فنکارہ امبر خان کی انٹری کا جوہری دھماکہ ۔۔۔ لاہور سے جبار صدیقی کی رپورٹ

خوبصورت اور بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ماڈ ل اور فنکارہ امبر خان نے ماڈلنگ کی دنیا میں انٹری کرکے ثابت کردیاہے کہ ماڈل بننے کیلئے صرف خوبصورت جسم اور چہری کی ہی نہیں بلکہ فنی صلاحیتوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو بدرجہ اتم ان میں پائی جاتی ہے امبر خان نے کہاکہ محنت کرکے نام کماناچاہتی ہوں اورپورایقین ہے کہ کامیابیاں میرامقدربنیں گی یادرہے کہ امبر خان ابھی شوبز انڈسٹری میں نئی آئی ہیں ماڈلنگ میں نام کمانا چاہتی ہیں انہو ں نے کہاکہ شوبزانڈسٹری ایک بڑی انڈسٹری ہے جس کی کئی جہتیں ہیں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی نام کماناچاہتی ہوں اور اپنے کام کے بل بوتے پر ہی کامیابی حاصل کرونگی فیشن انڈسٹری کے حوالہ سے گفتگوکرتے ہوئے امبر خان کا کہناتھاکہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری اس وقت اپنے پورے عروج پرہے اور ایسے میں نئی ماڈلز کا اپنی جگہ بنانا کوئی مشکل کام نہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ ماڈلنگ کرناجانتی ہواس کے علاوہ محنت او رلگن سے کام کو سنجیدگی سے لے ۔

Back to top button