فن و ثقافت

رقص اور جگت پر مکمل عبور رکھنے والی فنکارہ پائل چوہدری رپورٹ( جبار صدیقی )

رقص اور جگت پر مکمل عبور رکھنے والی فنکارہ پائل چوہدری
رپورٹ( جبار صدیقی )
سٹیج کی انتہائی منجھی ہوئی اور خوبصورت فنکارہ پائل چوہدری جو نہ صرف اپنے رقص بلکہ کامیڈی پرفارمنس سے بھی شائقین ڈرامہ کے دل جیتنے کا فن بخوبی جانتی ہیں نرگس کے بعد وہ اس وقت سٹیج کی مصروف اور کامیاب ترین فنکارہ کے طور پر جانی جاتی ہے گذشتہ کافی عرصہ سے اپنے بہترین رقص کی بدولت نہ صرف سٹیج ڈرامہ شائقین بلکہ سٹیج پروڈیوسر کی بھی اولین پسند بن چکی ہیں جہاں انہیں رقص پر مکمل عبورحاصل ہے وہیں وہ مرد کامیڈینز کے ساتھ بھرپور جگت بازی سے بھی حاضرین کے دل موہ لیتی ہیں ان کی موجود گی ڈرامہ کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے اور کام میں وہ بڑے بڑوں کے چھکے چھڑارہی ہیں پائل چوہدری کا کہناہے کہ پرستاروں کی شکر گذارہوں کہ وہ پسند کرتے ہیں انہیں کی خاطر کام کرتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ ان کی تفریح کیلئے بہتر سے بہتر کام کروں انہوں نے مزیدکہاکہ ڈرامہ انڈسٹری اس وقت بہتری کی جانب گامزن ہے نئے تھیٹرز کا قیام اس کی واضح مثال ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ جتنابھی کام کیا الحمد اللہ اس سے مطمئن ہوں اور میراہر قدم کامیابی کی جانب گامز ن ہے پائل چوہدری ان دنوں لاہور میں قائم ہونے والے نئے تھیٹر باری کے ڈرامہ میں اپنے فن کا جادوجگا رہی ہیں گذشتہ روزان سے خصوصی گفتگوکی گئی جس میں انہوں نے کہاکہ ڈرامہ کی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرناہوگا آج کا ڈرامہ ہم فیملی کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے اس کیلئے نہ صرف رائٹر ڈائریکٹر کو اچھے ڈرامے لکھنے او ربنانے پڑیں گے بلکہ دیکھنے والوں کو بھی اپناکرداراداکرناہوگا۔

Back to top button