فن و ثقافت

اپنے والد کے نام کی لاج رکھنا ہی میراجنون ہے تعبیر برال کی جبار صدیقی سے گفتگو

اپنے والد کے نام کی لاج رکھنا ہی میراجنون ہے
تعبیر برال
سٹیج او رفلم کے اپنی طرز کے منفرد فنکار ببوبرال کی بیٹی تعبیر برال نے چند ماہ قبل ہی شوبز کی دنیامیں باقاعدہ قدم رکھا نہ صرف سٹیج کے کرتادھرتاؤں نے انہیں خوش آمدید کہابلکہ دیکھنے والوں نے بھی اسے سٹیج کی بہترین فنکارہ قراردیا انہیں فیلڈ میں آئے ابھی چند ماہ ہی ہوئے ہیں لیکن وہ سٹیج ڈرامہ پروڈیوسرزکی ضرورت بن چکی ہیں ڈانس پر عبورحاصل کرنے کیلئے انہوں نے معروف ڈانس ڈائریکٹر (کوریوگرافر)فیاض بلی کی شاگردی اختیار کرلی ہے اس حوالہ سے گذشتہ روز ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں فیاض بلی نے تعبیر برال کو اپنی شاگردی میں لیا فیاض بلی کا تعبیر برال کے حوالہ سے کہناتھاکہ تعبیر برال ایک باصلاحیت اور خوبصورت فنکارہ ہے اور اسے بلاشبہ سٹیج فنکاروں میں ایک خوبصورت اضافہ قراردیاجاسکتاہے تعبیر برال نے اس موقع پر تازہ اخبار سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فن مجھے ورثہ میں ملاہے میرے والد ببوبرال نے ایک لمبے عرصہ تک سٹیج ڈراموں میں لوگوں کو ہنسایا ہے انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا او رٹی وی کے بھی مقبول فنکاررہے انشاء اللہ ان کے نام کی لاج رکھوں گی اور فنی دنیا پر جگمگاؤں گی تعبیر برال کو نہ صرف سٹیج پر پسند کیاجارہاہے بلکہ ٹی وی ڈراموں کیلئے بھی ان سے متعدد پروڈیوسرزنے رابطے کئے ہیں جس پر تعبیر برال کا کہناتھاکہ بہت جلد اکرم اداس کے شوزمیں نظر آؤں گی جبکہ ٹی وی ڈراموں میں کام بھی کروں گی لیکن فی الحال سٹیج پر مصروف ہوں جیسے ہی وقت ملا ٹی وی کروں گی فلموں میں کام کے حوالہ سے تعبیر برال کا کہن

Back to top button