تقریباتسرائیکی وسیبشخصیاتمیانوالی

ڈاکٹر لبنی آصف کی شاندار خدمات کے اعتراف میں Award of Excellence

ڈاکٹر لبنی آصف کی شاندار خدمات کے اعتراف میں Award of Excellence
ڈاکٹر لُبیٰ آصف کی میڈیکل کے شعبے میں بے مثال خدمات کے اعتراف میں انہیں گولڈ میڈیل (Award of Excellence سے نوازا گیا ۔ ڈاکٹر لُبنیٰ آصف نے12 فروری2016 ء کو پرل کانٹینٹل لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گورنر پنجاب سے یہ میڈل وصول کیا ۔ ڈاکٹر لُبنیٰ آصف گذشتہ کئی سالوں سے سیمنٹ فیکٹری ہسپتال اسکندر آباد میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔
ڈاکٹر لُبنی آصف کا تعلیمی کیریئر انتہائی شاندار رہا انہوں امتحانات ہمیشہ اعزازکے ساتھ پاس کیئے میٹرک کے امتحان میں بورڈ ٹاپ کیا ۔ ایف ایس سی کے امتحان میں بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ایم بی بی ایس کا امتحان فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور سے پاس کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا ۔۔۔DCP میں سپیلائزیشن اور ایم فل شیخ زید ہسپتال لاہور سے کی اور یہاں پر بھی وہ گولڈ میڈل کی حقدار قرار پائیں ۔ قائد اعظم گولڈ میڈل ، شاہ لطیف گولڈ میڈل ، پریذیڈنٹ سکالر شپ اور دوسرے سے بہت سے اعزازات ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہیں ۔ عبدالرزاق فضائیہ کالج میانوالی سے بہترین ماں کا اعزاز اور اورینٹ ٹرسٹ کی جانب سے بہترین ڈاکٹر کا اعزاز بھی حاصل کر چُکی ہیں ۔ میڈیکل کے شعبے کے ساتھ ساتھ ادب میں بھی لازوال خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔ اس شعبے میں بھی متعدد اعزازات ان کے نام ہوئے ہیں ۔۔۔
Awad of Excellence ملنے پر علمی ، ادبی ، صحافتی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر لُبنیٰ آصف کو مبارکبا د اور اظہارِ تہنیت کے ساتھ ساتھ اُ ن کے لیئے مزید کامیابیوں کی دعا کی جارہی ہے ۔۔۔۔۔

Back to top button