تقریبات

گونج اُٹھی شہنائی …….. سیف نیازی دُلہنیا لے آئے

سیف اللہ نیازی دولہا بن گئے ۔۔ تقریبِ نکاح اور برات میں عمران خان سمیت قریبی دوستوں کی شرکت …..
عمران خان کے دست راست اور پاکستان تحریک انصاف کے ایڈشنل جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان نیازی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے دیرینہ رفیق دستِ راست اور پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان نیازی کی نکاح کی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی ۔ جس میں عمران خان سمیت ان کے قریبی دوستوں اور عزیز و اقربا نے شرکت کی ۔سیف خان نیازی کی دعوتِ ولیمہ کی تقریب 25 ۔ اکتوبر کی شام اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، پارٹی کی اعلیٰ قیادت ، ان کے دوست احباب اور عزیز و اقربا شریک ہوں گے ۔ سیف اللہ خان نیازی کا تعلق میانوالی کے معروف یاروخیل قبیلے سے ہے جبکہ ان کے ننیہال میانوالی کے پنوں خیل قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں ۔پیشے کے اعتبار سے سیف نیازی آئی ٹی انجینئر ہیں وہ 1996 ء میں امریکہ سے واپس آکر پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہو گئے تھے ۔ ان کا شمار عمران خان کے انتہائی قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔۔۔14708384_1787113584835961_6106793315524597720_n سیف اللہ خان نیازی کی اہلیہ کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن سے ہے ۔سیف اللہ نیازی کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نیازی اور دوستوں نے انہیں مبارکباد دی اور آئندہ زندگی میں صحت و سلامتی اور مسرت و شادمانی کی دعا کی ۔

Back to top button