میانوالی ( نیلاب نیوز نیٹ ورک) سابق رکن قومی اسمبلی دختر میانوالی محترمہ عائلہ ملک نے الائیڈ سکول میانوالی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ
آج کی نئی نسل سائنسی اور انٹر نیٹ کے دور کی وجہ سے ماضی کی نسبت زیادہ ذہین اور با صلاحت ہے ۔ آپ کے پاس وسائل بھی بہتر ہیں ۔ آپ کے والدین انتہائی محنت اور جدوجہد سے آپ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ۔ اب یہ آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو کس طرح بروئے کار لاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ جدید دور میں جن قوموں نے تعلیمی میدان میں ترقی کی وہ دنیا پر چھا گئے ۔ بہت سے ایسے ممالک ہیں جو ہمارے ساتھ ہی آزاد ہو ئے تھے لیکن انہوں علمی اور سائنسی ترقی کی بدولت دنیا کو فتح کر لیا ہے ۔ اس سلسلہ میں جاپان اور چین کی روشن مثالیں ہمارے سامنے ہیں جو معاشی طور پر پوری دنیا کے حکمران ہیں ۔۔


انہوں نے کہا کہ میں یہ دیکھ کر بھی خوشی محسوس کر رہی ہوں کہ یہاں خواتین اور طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے ۔ خواتین کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتی ہیں ۔ قدیم تاریخ بتاتی ہے کہ دھرتی کو ماں کا تصور بھی عورت سے ہی ملا ہے ۔انسان کو زراعت اور کھیتی باڑی سے وابستہ کرنے والی بھی عورت ہے ۔ہمارے ضلع میانوالی میں بھی خواتین نے زراعت کے شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا ہے۔ میری سرزمین کی خواتین بہت محنتی اور جفاکش ہیں ۔ہمارے لیئے یہ فخر کا مقام ہے کہ ہماری بچیاں تعلیم حاصل کر کے مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ اس علاقے کی بیٹیاں اپنی صلاحیتوں سے ایک جہانِ حیرت آباد کیئے ہوئے ہیں ۔۔۔ یہ ہمارے روشن مستقل کا سندیسہ ہے ۔
یہاں جتنے بھی والدین تشریف فرما ہیں میں ان سے گذارش کروں گی کہ وہ بیٹٰوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ۔ رسول کریم ﷺ نے بیٹیوں کو رحمت فرمایا ہے ۔ اگر ہماری خواتین ترقی یافتہ ہوں گی تو ہماری نسلیں سنور جائیں گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر ان تمام طلبہ وطالبات کو مبارکباد اور شاباش دیتی ہوں جنہوں نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان طلبہ و طالبات کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ میں الائیڈ سکول کی انتظامیہ اور فکیلٹی کے لیئے بھی تہنیتی جذبات کا اظہار کرتی ہوں کہ انہوں نے میانوالی جیسے ترقی پذیر علاقے میں بہتر تعلیم کے مواقع فراہم کییئے انہوں نے سکول کے ڈائریکٹر احمد بلال چیمہ ، پرنسپل مس فرح عزیز اور وائس پرنسپل سائرہ اعظم کی تعلمی خدمات کی تعریف کی انہوں نے کامیاب طلبہ و طالبات ، والدین اور اساتذہ میں انعامات اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیں ۔ اس موقع پر سکول کے سالانہ نتائج کا اعلان بھی کیا گیااور طلبہ نے انتہائی دلچسپ خاکے اور ٹیبلو بھی پیش کیئے ۔۔۔

حصہ