میانوالی
28سالہ پیدائشی معذورنوجوان غلام حیدرکی ارباب اختیارسے ملازمت کی اپیل
سوانس کے رہائشی 28سالہ پیدائشی معذورنوجوان غلام حیدرکی ارباب اختیارسے ملازمت کی اپیل تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ سوانس کارہائشی 28سالہ پیدائشی معذورنوجوان غلام حیدرجوصرف تین فٹ کے قدکامالک اورغیرشادی شدہ ہے ۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عرصہ درازسے معذورکوٹہ پربھرتی کے لئے دھکے کھارہوں لیکن کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔غلام حیدرولدغلام قاسم کاکہناہے کہ میراوالدوفات پاچکاہے جبکہ والدہ زندہ ہیں۔میں نے غربت کی حالت میں بھی رہ کر میٹرک کاامتحان پاس کیا۔معاشی حالت ٹھیک نہ ہونے سے آگے تعلیم جاری نہ رکھ سکا۔میانوالی میں معذورکوٹہ پرہرسرکاری محکمہ میں جاب کے لئے اپلائی کیااورمیرٹ پربھی میرانام آنے کے باوجودکہیں سے انصاف نہیں ملاہے ۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف سے ملازمت کی اپیل کی ہے