میانوالی ( انوار حقی سے )
ضلع میانوالی کے علاقے میں پاک چائنہ راہداری منصوبے کے انجرا یارک سیکشن پر پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ ضلع میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل کے مزید10 مواضعات کی 48638 کنال02 مرلے اراضی کا انتقال کرکے ان کااندراج چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور NHA میانوالی پنجاب گزٹ میں شائع ہو چُکا ہے ۔ محکمہ مال نے مذکورہ رقبہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پی ای سی نور مصطفیٰ کی تحویل میں دینے کے لیئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ تحصیل عیسیٰ خیل کے رقبہ جات25477کنال کا اندراج پنجاب گزٹ کے صفحہ نمبر2677سے صفحہ نمبر2684 پر شائع کیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کلور شریف کا 3307 کنال 03 مرلے ، کچہ کس عمر خان کا 5777 کنال 03 مرلے ، چھینہ پوڑا کا 3566 کنال 01 مرلے ، کلونوالہ کا 2990 کنال 03 مرلے ، سرکیہ کا 1332 کنا ل 01 مرلے ، بھٹ کا 844 کنال 01 مرلے ، بھور شریف کا 5425 کنال 15 مرلے ، واسووالا کا 1497 کنال 07 مرلے ، پکہ کنڈل کا 612 کنال 12 مرلے ، مہابلی شاہ کا 124 کنال 14 مرلے شامل ہے ۔ علاوہ ازیں کمر مثانی پکہ کے54 کنال 05 مرلے ، کمر مثانی کچہ کے 177 کنال 15 مرلے ، مہر شاہ والی کے 333 کنال 13 مرلے ، سمند والا کے400 کنال10 مرلے ، جبکہ مصری والا کے 30 کنال 06 مرلے پنجاب گزٹ کے صفحہ نمبر 2115 سے 2122 پر شائع ہوئے ہیں ۔ علاوہ ازیں موضع کنڈل کے 11968 کنال 16 مرلے ،موضع اٹک پنیالہ کے 3811 کنال4 مرلے ، موضع کھگھلانوالہ کے 1061 کنال 6 مرلے ، موضع سرور خیل کے 2336 کنال 15 مرلے ، موضع عیسیٰ خیل کے 1049 کنال 3 مرلے ، اور موضع شیخ محمود والا کے 1937 کنال 9 مرلے پنجاب گزٹ کے صفحہ 2555 سے صفحہ نمبر2564 پر شائع ہوئے ہیں ۔ اس اراضی کے مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کے لیئے تخمینہ جات لگائے جا رہے ہیں ۔

حصہ