جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ
جناب حفیظ اختر رندھا وا ( سابق چیف سیکرٹری پنجاب )
___________
پاکستان کی سول بیوروکریسی ہمیشہ سے ایک متنازعہ کلاس رہی ہے ۔ اس راہ کے راہی کو خال خال ہی کوئی نخلاب ملتا ہے۔
حفیظ اختر رندھا ( سابق چیف سیکرٹری پنجاب )ہماری سول بیوروکریسی کے اُس کلاسیکل گروہ کے نمائندہ ہیں ۔ جنہوں
نے اختیار و اقتدار میں بھی علم و ادب سے وابستگی کو دلبستگی بنائے رکھا ۔ اُن کی شخصیت میں ہمیشہ سے ایک سادہ اور بہادر زندگی کے نم کا جادو محسوس ہوتا ہے ۔ اُن کی زندگی پر نطر دوڑائی جائے تو ولولوں کا نقش اور احترامِ انسانیت کا عکس نظر آتا ہے ۔
مطالعہ ان کے روزمرہ کے معمولات کا ناگزیر حصہ ہے ۔ بیورکریسی میں ایک شاندار اور منفرد تاریخ کے امین ہیں ۔
ان کی سلیم فطرت شخصیت میں دھنک کے تمام رنگ اپنی ضوفشانیوں کے ساتھ موجود ہیں ۔ آج کل ریٹائرمنٹ کی زندگی
گذار رہے ہیں ۔ اگر وہ اپنی یادداشتوں کو کتابی صورت دیں تو قوم تاریخ کے سینے میں گھُٹ گھُٹ کر مرنے والے
حقائق اور رازوں سے آگاہ ہو جائے گی ۔