میانوالی ( انوار حقی سے )
وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے خاندان کا بنیادی تعلق تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کے آبائی ضلع میانوالی سے ہے ۔
سابق ایم پی اے علی حید نور خان نیازی کے والد ریٹائرڈ سیشن جج محمد عظیم خان کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن محمد صفدر کا کہنا تھا کہ ان کے اباؤ اجداد ضلع میانوالی کے علاقے کالاباغ کے رہنے والے تھے جو بہت پہلے میانوالی سے ہجر ت کرکے مانسہرہ میں آباد ہو گئے تھے ۔ انہوں نے کہا اب بھی مجھے جب کبھی کوئی میانوالی یا کالاباغ کا رہنے وا لا ملتا ہے تو مجھے ان سے مل کر خوشی ہوتی ہے ۔ میانوالی میرے اباؤ اجداد کا علاقہ ہے۔ مجھے ہمیشہ یاد رہتا ہے ۔میرے ایک ماموں اورنگزیب اعوان جن کا کل ہی انتقال ہوا ہے وہ نواب آف کالاباغ کے دور میں کالاباغ بہت آیا کرتے تھے ۔ انہوں نے اعوان قبائل کے حوالے سے کتب بھی تصنیف کی ہیں ۔ ’’ الاعوان ‘‘ کے نام سے ایک میگزین بھی نکالتے رہے ہیں اور ڈیلی مسلم میں بھی لکھا کرتے تھے ۔ 15658678_1307461282658561_1131895228_o
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف جو مہم چلی ہوئی ہے وہ پیپلز پارٹی یا پاکستان تحریک انصاف کا مسئلہ نہیں ہے دراصل جو قوتیں پاکستان کی ترقی کی دشمن ہیں یہ ان کا ایجنڈا ہے ۔ کاشغر سے گوادر تک ترقی کا جو روٹ ہے ۔ اُس کے خلاف ذہن سازی ہو رہی ہے ۔ ماضی میں بھی ہمارے بڑے پروجیکٹوں کی مخالفت کی گئی جس کی وجہ سے ہمارے ہاں کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔dsc06504 ملسم لیگ کی موجودہ حکومت نے اسے کنٹرول کیا ہے ۔ انشاء اللہ 2018 ء میں ہم اپنی ضروریات سے زائد ( فاضل ) بجلی پیدا کرنے لگیں گے ۔ انہوں نے کہا سی پیک پر تمام صوبوں کے تحفظات دور کیئے گئے ہیں ۔ یہ شاہراہ جہاں جہاں سے گذرے گی وہاں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی خواہش ہے کہ تلہ گنگ سے لے کر بھکر تک ایک ایکسپریس روڈ دیا جائے ۔

حصہ