تاریخ

کپٹن (ر) صفدر کے آباؤ اجداد کا تعلق میانوالی کے علاقے کالاباغ سے ہے ۔

کپٹن (ر) صفدر کے آباؤ اجداد کا تعلق میانوالی کے علاقے کالاباغ سے ہے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء کپٹن ( ر) صفدر نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کپٹن ( ر ) صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان راولپنڈی سے سیٹ چھوڑ دیں اور میں مانسہرہ سے اپنی نشست چھوڑ دوں گا ۔ یہ چیلنج کپٹن صفدر نے اس وجہ سے عمران خان کو دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کپٹن ( ر) صفدر نے اپنی اہلیہ کے اثاثے چھُپائے ہیں اس لیئے انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔۔۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کپٹن ( ر ) صفدر نے ایک مرتبہ عمران خان کو ان کے آبائی حلقے میانوالی سے الیکشن میں مقابلے کا چیلنج بھی دیا تھا ۔۔ ذرائع نے اس دلچسپ امر کا انکشاف بھی کیا ہے کہ کپٹن ( ر ) صفدر کے آباؤ اجداد کا بنیادی تعلق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے آبائی حلقہ انتخاب ( این اے 71 ) میانوالی کے علاقے کالاباغ سے ہے ۔ کپٹن(ر) صفدر کے بزرگ کافی پہلے کالاباغ سے مانسہرہ کی جانب نقل مکانی کر گئے تھے ۔ یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی مرحوم نے کئی مرتبہ اس بات کا ذکر کیا تھا کہ کپٹن ( ر) صفدر کا آبائی علاقہ کالاباغ ہے ۔۔۔۔ دریائے سندھ کے پہلو اور کوہستان نمک کے سلاگر پہاڑ کی ڈھلوان پر واقع کالاباغ اپنے قدرتی نظاروں کے حوالے سے ہی خوبصورت نہیں بلکہ سینکڑوں سالہ تاریخ کا امین بھی ہے ۔ اس شہر نے مغربی پاکستان کے سابق گورنر ملک امیر محمد خان نواب آف کالاباغ کی وجہ سے شہرت حاصل کی آجکل اس شہر کا نام کالاباغ ڈیم کے حوالے سے بھی معروف ہے ۔ یہ قدیم اور تاریخی شہر عمران خان کے حلقہ انتخاب این اے 71 کا اہم ترین علاقہ ہے۔

Back to top button