میانوالی

NCBA&;E کے زیر اہتمام میانوالی میں الحمراء گروپس آف کالجز کے کیمپس کا قیام

NCBA&;E کے زیر اہتمام میانوالی میں الحمراء گروپس آف کالجز کے کیمپس کا قیام
افتتاحی تقریب میں شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کی شرکت
میانوالی ( رپورٹ/ حبیب الرحمن خان نیازی ) ّNCBA&E کے زیر اہتمام میانوالی میں الحمراء گروپس آف کالجز کے کیمپس کا قیام میانوالی جیسے دوردراز اور پسماندہ علاقے میں جدید تعلیمی انقلاب کی بنیاد ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار مختلف مقررین نے الحمراء گروپس آف کالجز کے میانوالی کیمپس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کی صدارت ممتاز ماہرِ تعلیم اور وسکالر پروفیسر سرور خان نیازی نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی پروفیسر حید ر علی اور ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی تھے ۔ مہمانانِ اعزاز کی نشستوں پر پروفیسر ملک رفیع اللہ ۔ محترمہ شاہدہ نیازی اور پرنسپل انتخاب عادل تشریف فرما تھے ۔ منتظمین کی جانب سے الحمراء کالج میانوالی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ میانوالی جیسے دوردراز علاقے میں اعلیٰ تعلیم کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہو گی ۔اپنے اس نصب العین کے حصول کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔۔کالج کے ڈائریکٹر کامران شہزاد خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الستار خان اور ڈاکٹر عامر خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔۔تقریب کی نظامت کے فرائض صحافی رانا محمد ادریس نے سر انجام دیئے ۔

Back to top button