مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی سے معطل
اسلام آباد.. قندیل بلوچ کو چاند سے تشبیہہ دینے والے مفتی عبدالقوی اب عید کا چاند نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ انہیں مکھن میں سے بال کی طرح مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے نکال باہر کیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی بنوانے اور متنازعہ بیانات دینے کے بعد مفتی عبدالقوی کی رکنیت معطل کردی ہے جس کے بعد مفتی عبدالقوی عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے ۔ علاوہ ازیں مفتی عبدالقوی کی علما و مشائخ کونسل سے بھی رکنیت معطل کردی گئی ہے ، وزیر مذہبی امور نے مفتی عبدالقوی سے متعلق علما کرام سے بھی رائے مانگ لی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی آنے کے بعد معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کااعلان کیا تھا۔

حصہ