متفرقات

خورشید شاہ کی جانب سے آموں اور کجھوروں کے تحفے

اسلام آباد………..قومی مبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم نواز شریف ، ارکان پارلیمنٹ ، وفاقی وزراء، سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کو اپنی طرف سے آم اور کھجوروں کے تحفے بھجوائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سید خورشید احمد شاہ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی وزیراعظم نواز شریف سمیت وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سیاسی رہنماؤں ،بیورو کریٹس اور صحافیوں کو آم اور کھجوروں کے تحفے بھجوا دیئے ہیں۔ پیر کو اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران سید خورشید شاہ نے استفسار کیا کہ آپ لوگوں کو آم اور کھجوریں مل گئی ہیں تو صحافیوں نے اس پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر کسی کو نہیں ملے تو وہ میرے عملے کو بتا دے ۔ ایک سوال پر خورشید شاہ نے بتایا کہ انہوں نے تمام سیاسی قائدین اور دوستوں کو اپنی روایت کے مطابق آم اور کھجوریں بھجوائی ہیں۔

Back to top button