ادبی دنیاشخصیات

دیوتا ……………… مرسلہ ظفر گھنجیرہ

عمران خان کے نام
دیوتا
من مندر کی مورت
مت بولو،
کہ جتنا بولے جا رہے ہو
خود کو کھولے جا رہے ہو
مت بولو
پجاری مر رہے ہیں
اور مندر
گر رہا ہے،
دیوتا مت بولو
مرے پرکھوں نے شاید کہ اسی کارن
بھگوان پتھر سے تراشے تھے،
دیوتا مت بولو
بھلے تم گوشت کے ہو
مگر تم دیوتا ہو
مت بولو

Back to top button