ادبی دنیاشاعریضابطہ حیات

ایک نعت مبارک نعت گزار ، ابن عربی ………… ( ظفر خان نیازی )

ایک نعت مبارک
نعت گزار ، ابن عربی

شیخ اکبر محی الدین محمد ابن العربی الحاتمی الطائی الاندلسی (1240ء—1165ء)، دنیائے اسلام کے ممتاز صوفی، عارف، محقق، قدوہ علماء، اور علوم كا بحر بیكنار ہیں۔ اسلامی تصوف میں آپ كو شیخ اکبر کے نام سے یاد كیا جاتا ہے اور تمام مشائخ آپ كے اس مقام پر تمكین كے قائل ہیں ۔ صوفیا انھیں شیخ الاکبر کہتے ہیں – ان کی تصانیف کی تعداد پانچ سو کے قریب ہے۔ جن میں فصوص الحكم اور الفتوحات المکیہ (4000 صفحات) بہت مشہور ہے۔

ابن العربی کی ایک نعت مبارک کا ترجمہ اور عربی متن ، عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیلئے پیش ہے —-

1) – سنو ، میرے ماں باپ قربان ، وہ فرمانروا اور سردار کون تھا
جب حضرت آدم علیہ السلام پانی اور مٹی کے درمیان ٹھہرے تھے

2) – وہی رسول بطحا ، محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم
جن کو رفعت میں ہر شرف حاصل ہے ، قدیم بھی ، جدید بھی

3) – وہی آخری زمانے کی نیک گھڑی میں تشریف لائے
حالانکہ ان کو تو ہر زمانے میں مقام و موقف حاصل تھا

4)-وہ آئے کہ ٹوٹے ہوئے زمانے کی شکستگی کو جوڑیں
اور اس پر تو زبانیں ثناءخواں ہیں اور عطیات ربانی بھی

5)-جب آپ ارادہ کر لیتے کسی بات کا تو وہ ان کے خلاف نہ جاتی
اور پھر اس بات کو اس کائنات میں کوئی پھیرنے والا نہ ہوتا—-

Back to top button