میانوالی

دستگیری کی روایت کے خاتمے کا ماتم .. صحافی غلام یاسین کی رپورٹ

غلام یاسین کی رپورٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔

ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق کہاں ہیں ؟ ملالہ یوسفزئی سے لے کر تیزاب اور غیرت کے نام پر قتل جیسے حساس موضوعات پر وطن کے چہرے کی قیمت پر آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی آنکھیں بھی بند ۔ دورِ فاروقیؓ کے وارث محمد نوازشریف اور خادم اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نظرِ کرم اٹھائیں ۔ پنجاب کی سب سے پسماندہ تحصیل عیسیٰ خیل کی بیوہ زینت بی بی خطرناک جلدی مرض میں مبتلا کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار حکمرانوں کی نظرِ التفات کی منتظر ۔ بھیک مانگنے جاتی ہوں تو لوگ کتے چھوڑ دیتے ہیں ۔ حکمران اور انصاف کی مسندوں پر بیٹھنے والے خدارا میری حالت پر رحم کریں ۔ بیوہ زینت کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سب سے پسماندہ تحصیل عیسیٰ خیل کے علاقے شیخ محمود والہ کی رہائشی زینت بی بی ایک خطرناک جلدی مرض میں مبتلا کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار حکمرانوں کی نظر التفات کی منتظر ہے زینت بی بی کو یہ مرض گزشتہ 18سے 20سال سے لاحق ہے زینت بی بی کا اس دنیا میں اس کا واحد سہار ا اس کا 20سالہ بیٹا ہے جو کی خو د بھولا اور ذہنی مریض ہے اور روزی روٹی کمانے سے قاصر ہے زینت بی بی اس وقت اپنی بہن کے ہاں رہتی ہے ۔ نیلاب نیوز نیٹ ورک کے لیئے گفتگو کرتے ہوئے زینت بی بی نے کہا کہ میرے جسم کا کوئی ایسا حصہ نہیں ہے جہاں پر اس مرض نے مجھے جکڑا ہوا نہ ہو۔ میں شدید ترین تکلیف کا شکار ہوں ، علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے کوئی بھی اس کا علاج نہیں کرتا وہ ہسپتالوں کے چکر لگا لگا کر تھک چکی ہے۔ میرا ایک معصوم بیٹا ہے جو کہ ذہنی مریض ہے میں اپنے بیٹے اور اپنا بیٹ بھرنے کے لئے جہاں بھی بھیک مانگنے جاتی ہوں وہاں کے لوگ مجھ پر کتے چھوڑ دیتے ہیں ۔ زینت بی بی نے وزیرا عظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے فریاد کی ہے کہ خدارا میری حالت پر رحم کھائیں اور میرا علاج کرواکر مجھے اس تکلیف دہ مرض سے چھٹکارا دلا یا جائے ۔ مقامی ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری کو WARTکہتے ہیں جس کا علاج ممکن ہے

Back to top button