دنیائے حیرتشہر شہرمیانوالی

محکمہ جنگلات کا ہیڈ مالی شیر محمد کلیرا معروف فنکار افتخار ٹھاکر سے حیرت انگیز حد تک مشابہت رکھتا ہے ۔

محکمہ جنگلات کا ہیڈ مالی شیر محمد کلیرا معروف فنکار افتخار ٹھاکر سے حیرت انگیز حد تک مشابہت رکھتا ہے ۔
پرائیویٹ ٹی وی چینل کی جانب سے ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش ۔۔ افتخار ٹھاکر سے ملنے کی خواہش رکھتا ہوں ( شیر محمد کلیرا)
میانوالی ( رپورٹ/ نیلاب نیوز نیٹ ورک) محکمہ جنگلات میانوالی میں بطور ہیڈ مالی کام کرنے والا 57 سالہ شیر محمد کلیرا معروف فنکارافتخار ٹھاکر سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے اپنے علاقے میں’’ ٹھاکر‘‘کے نام سے مشہور ہے ۔ ضلع خوشاب کے علاقے ’’شیخو‘‘ سے تعلق رکھنے والا شیر محمد کلیرا محکمہ جنگلات کے فارسٹ ریسرچ انسیٹیوٹ گٹ والا ( فیصل آباد ) میں بطور مالی بھرتی ہوا تھا ۔ بعض ازاں اُس کا تبادلہ میانوالی فارسٹ ڈویژن میں کر دیا گیا تھا ۔ شیر محمد کلیرا اس وقت ہیڈ مالی کی حیثیت سے میانوالی میں خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔۔۔ کھیل تماشوں اور سرائیکی شاعری سے گہرا شغف رکھتا ہے ۔ سرائیکی شاعری میں معتبر مقام کے حامل اُستاد ملک آڈھا خان مرحوم سے خصوصی محبت اور تعلق رکھنے والے اس محنت کش کو آڈھا خان کا سارا کلام زبانی یاد ہے ۔ سٹیج اور ٹی وی کے فنکار سے شیر محمد کلیرا کی شکل حیرت انگیز طور پر ملتی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں مختلف تقریبات خصوصاً شادی بیاہ کے موقع پر شیر محمد کلیرا کو لوگ افتخار ٹھاکر سمجھ لیتے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک پرائیویٹ چینل نے اپنے ایک پروگرام میں شیر محمد کلیرا کو کاسٹ کرنے کی پیشکش بھی کی ہے لیکن شیر محمد کلیرا نے ملازمت کی وجہ سے معذرت کر لی ہے ۔ اُس کا کہنا ہے کہ وہ مزاحیہ اداکاری میں افتخار ٹھاکر کا مقابلہ بخوبی کر سکتا ہے اُسے متعدد پروڈکشن کمپنیوں کی جانب سے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کی آفر بھی ہوئی تھی لیکن اکثر سٹیج ڈراموں کے سکرپٹ اخلاقیات سے دور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اسٹیج اداکاری کی جانب اُس کا رجحان نہیں بن سکا ۔ نیلاب نیوز نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے شیر محمد کلیرا کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اگر اُس کی صحت نے اجازت دی تو وہ ڈراموں میں کام کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچے گا بصورتِ دیگر اپنی زمینوں پر کاشتکاری اور ایک پرائیویٹ نرسری بنا کر اپنی گذراوقات پر توجہ دے گا ۔۔۔۔ تاہم شیر محمد کلیرا نے افتخار ٹھاکر سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

Back to top button