عالمی اُفق

پاکستانی بس ڈرائیور کا بیٹا صادق خان لندن کا پہلا مسلمان میئر منتخب

بس ڈرائیور کا بیٹاصادق خان لندن کا میئر منتخب۔
لندن: برطانیہ کی حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان لندن کے پہلے مسلم میئر منتخب ہوگئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فتح کے بعد صادق خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایک دن لندن کے میئر منتخب ہوجائیں گے.
انہوں نے اس موقع پر اپنی انتخابی مہم کے دوران مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ لندن نے ‘خوف پر امید کو ترجیح دی۔’
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں خوف کی سیاست کے حامی نہیں ہیں۔
لیبر پارٹی کے اہم رہنما جیریمی کوربن نے کنرویکیٹو پارٹی کے امیدوار زیک گولڈ اسمتھ کے خلاف اس فتح پر صادق خان کو ٹوئٹر پر مبارک باد دی اور کہا کہ وہ صادق کے ساتھ لندن کو سب کے ساتھ انصاف کرنے والا شہر بنانے کے لیے بے تاب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بس ڈرائیور کے 45 سالہ بیٹے صادق نے زیک کو 994614 کے مقابلے می 1310143 ووٹوں سے شکست دی۔
محمد صادق کے انتخاب کے بعد وہ یورپی یونین کے کسی دارالحکومت کے پہلے مسلم میئر بن گئے جبکہ انتخابی مہم کے دوران صادق خان کو زیک سمیت مخالفین کی جانب سے انتہا پسندوں سے تعلقات کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا تناسب 45 فیصد رہا جو 2012 کی پولنگ کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ تھا۔

Back to top button