’’عمران خان سیاست دان نہیں‘‘ آصف زرداری کے بیان پر اقبال سیالکوٹین کا تبصرہ
’’عمران خان سیاست دان نہیں‘‘ آصف زرداری کے بیان پر اقبال سیالکوٹین کا تبصرہ
عمران خان کو سیاست دان نہیں مانتا ؛ آصف زرد آری
دیکھیں صاف بات ہے سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن میں آصف زرداری صاحب کے اس بیان کی تائید کرتا ہوں .
آپ جتنی مرضی آنکھیں چرائیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ عمران خان واقعی ایک اچھا سیاست دان نہیں .
اچھا سیاست دان ہونے کے لئے سب سے پہلے تو بندے کو ٹین پرسنٹ کا تاج اپنے سر پر سجانا ضروری ہوتی ہے .
اچھے سیاست دان کی نشانی یہ ہے کہ وہ اربوں کی کرپشن کرے پھر اس جرم میں جیل کاٹے اور پھر بھاگ کر امریکہ چلا جایے اور پھر این آر او لے کر اور اپنی بیوی کو قتل کروا کے بڑے آرام سے پانچ سال دور صدارت کے مزے لوٹے .
اچھا سیاست دان وہی ہوتا ہے جو اپنے مخالف کے ساتھ نورا کشتی کھیلنے میں ماہر ہو یعنی کہ صرف بیان بازی تک ہی مخالفت ہو
مل کر کرپشن کا بازار گرم کرتے رہیں منی لانڈرنگ کرکے بیرون ممالک اپنے اثاثے آسمان کی بلندیوں کو پہنچا دے .
اچھے سیاست دان کی نشانی یہ ہے کہ پہلے بندہ اپنے گھوڑوں کی توازہ سیبوں کے مربعہ جات سے کرے اور وہ بھی عوام کے لوٹے ہوئے پیسوں سے .
اچھا سیاست دان ہی ہوتا ہے جو پہلے ملک کے دفاعی اداروں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دے اور پھر کبھی دبئی اور کبھی امریکہ کے بھٹہ خشت سے اینٹوں کی تلاش میں سرکرداں رہے
اور پھر آخر کار اپنے بیان سے ہی اس طرح کا یوٹرن لے کہ یوٹرن کے نشان کا منہ شرم سے جھک جائے کہ مجھ سے بھی بڑا یوٹرن تو ایک انسان ہے .
ہاں واقعی عمران خان ایک سیاہ ست دان نہیں ہے .
اب کیا کریں یار عمران خان سے تو محبت ہی اتنی ہو گئی ہے کہ اسے اب برداشت کرنا پڑے گا