شاعری

"عورت خوشبو اور نماز ” کے شاعر محمد محمود احمد کی ایک خوبصورت غزل

غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد محمود احمد
وجو د زرد ہو ا نبض ڈگمگانے لگی
ترے حُصول کی ضد تو کسی ٹھکانے لگی
دیئے سے رُوح کی شاید پُرانی نسبت ہے
دیا جَلا تو مری رُوح جگمگانے لگی
گھِری ہوئی تھی غزل بدمزاج لوگوں میں
مُجھے جو دُور سے دیکھا تو مُسکرانے لگی
فضا میں راگ پہاڑی کے بین بکھر گئے
کسی کو رات گئے بانسری بُلانے لگی
کسی رسالے میں دیکھی ہے ابر کی تصویر
اور اپنے کچے گھروندے کی فکر کھانے لگی
گُرو نے ایک وظیفہ مجھے دیا محمود
غزل کی دیوی میرے پاس روز آنے لگی

Back to top button