ادبی دنیا

کتاب میلے کا افسوسناک انجام . فرزانہ ناز اس دنیا میں نہیں رہیں . شاہدہ مجید کی مختصرتحریر

انا للہ وا انا الیہ راجعون ..
دل بہت افسردہ ہوا .. میں پہلے سے فرزانہ ناز کو نہیں جانتی تھی لیکن کل سے احباب کی پوسٹس پر انکے ساتھ پیش آنے والے حادثے بارے جتنی بار پڑھا دل سے دعا نکلی کہ وہ صحت یاب ہوجائیں سلامت رہیں .. مگر ابھی معلوم ہوا کہ وہ جانبر نہ ہوسکیں .. اللہ انکو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے … زندگی کب انسان کو دھوکہ دے جائے کب اجل سر پہ آن پہنچے انسان کے گمان میں بھی نہیں ہوتا .. فرزانہ نے کتنے شوق سے اپنا کلام سنایا ہوگا کتنی خوشی خوشی اپنی کتاب پیش کی ہوگی اور یہ سوچا تک نہ ہوگا کہ اسکے ساتھ ہی انکی اپنی زندگی کی کتاب اختتام پر پہنچی اور وقت آخری صفحہ پلٹ گیا … فرزانہ چلی گئی ہم سب کو بھی جانا ہے یہ زندگی عارضی ٹھکانہ ہے یہاں جب تک رہیں محبت اور امن سے رہیں اپنے کردار نبھاتے رہیں کہ جانے کب زندگی کی سٹیج سے کس کا پاؤں پھسل جائے …

Back to top button