ادبی دنیا

جگنو انٹر نیشنل کے زیر اہتمام سالانہ ایوارڈز کی تقریب ۔(احمد طلال آصف کی رپورٹ )

جگنو انٹر نیشنل کے زیر اہتمام سالانہ ایوارڈز کی تقریب ۔ شاعروں ۔ قلمکاروں اور ادیبوں کی بھر پور پذیرائی (احمد طلال آصف کی رپورٹ )
لاہور ( رپورٹ/ احمد طلال آصف ) علمی ادبی مجلے ’’ جگنو انٹر نیشنل ‘‘ کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب میں مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیئے گئے ۔ ’’ جگنو انٹر نیشنل ‘‘ کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب الحمراء آرٹس کونسل ہال لاہور میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت عالمی اردو ( یو کے ) کے بانی و صدر ڈاکٹر عبد الغفار عزم نے کی جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ عطاء محمد خان ایگزیکٹو ا ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل لاہور مہمانِ خصوصی تھے ۔ تقریب میں ملک بھر سے علمی ادبی اور صحافتی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
محترمہ مسرت زہرا کنول نے استقبالیہ کلمات اداکرتے ہوئے ’’جگنو انٹر نیشنل ‘‘ کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے اپنے ادارے کی جانب سے پرورشِ لوح وقلم کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلا ن کیا ۔
ادب و فن کے شعبے میں گراں قدر اور نمایاں خدمات سر انجام دینے والی جن نمایاں شخصیات کو ’’جگنو انٹر نیشنل ایوارڈ برائے2016 ء ‘‘ سے نوازا گیا وہ اپنے اپنے شعبے کی نمایاں شخصیات تھیں اُن کی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے ۔۔
ادبی خدمات پر اُردو اور پنجابی کی افسانہ نگار ہ محترمہ نزہت زہرا گردیزی ( اسلام آباد ) کو ایوارڈ دیا گیا ۔ سوشل میڈیا ایوارڈ کالم نگار حسیب اعجاز ہاشمی کو دیا گیا ۔ ادیب ، سکاؤٹ اور سیاح مقصود چُغتائی ( لاہور ) فروغِ سیاحت ایوارڈ کے حق دار قرار پائے ۔ تحقیقی خدمات کا ایوارڈ بہاولپور کے صاحبِ تصوف شاعر ، ادیب اور محقق ڈاکٹر فہیم چشتی الکاظمی کو دیا گیا ۔ علم و ادب کی کہکشاں سے جو ’’ادبی ستارے ‘‘ ایوارڈ کے حقدار قرار دیئے گئے اُن میں ڈاکٹر لبنیٰ آصف ( اسکندر آباد میانوالی )۔ ڈاکٹر محمد آصف مغل ( اسکندر آباد / میانوالی ) اور شگفتہ غزل ہاشمی اور مظہر جعفری شامل ہیں ۔ خیبر پختونخواہ کی پہلی نعت گو شاعرہ بشریٰ فرخ کے نعتیہ مجموعہ کلام’’ ورفعنا لک ذکرک کو ’’نشانِ اعزاز ‘‘ دیا گیا ۔ شعرو سُخن کے شعبے میں حُسنِ کارکردگی ایوارڈ شاعر، نغمہ نگار اور کالم نگار زیڈ اے زلفی ( فیصل آباد ) کو دیا گیا ۔ خطاب پر ایوارڈ شاعر ، ادیب ، سفر نامہ نگار اور دانشور جناب اختر ہاشمی کی نذر کیا گیا ۔ الحمرا آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عطاء محمد خان کو فروغِ ادب و ثقافت ایوارڈکے مستحق قرار پائے ۔
اس خوبصورت تقریب میں شاعری کی مختلف کتب پر بھی ایوارڈز دیئے گئے جن میں جن میں خوبصورت اور جدید لب و لہجہ کی شاعرہ پروفیسر رابعہ بتول ( میانوالی ) کا شعری مجموعہ ’’ سحر تک دیپ جلنا ‘‘ ۔ نئی نسل کے نمائندہ شاعر احمد خیال ( لاہور ) کا شعری مجموعہ ’’ ستاروں بھرے باغات ‘‘ اور منفرد اُسلوب کی شاعرہ فرزانہ فرحت ( انگلینڈ ) کا شعری مجموعہ ’’ خواب خواب زندگی ‘‘ شامل ہے ۔ جبکہ سوشل ایکٹیوسٹ تسنیم کوثر ( لاہور ) ، ندیم بخاری ( میانوالی ) ، شاعرہ ادیبہ ڈاکٹر شان بی بی (کھڑیانوالی )، شاعر ادیب وسیم بد ایونی ( کراچی ) ، ڈاکٹر حامد محمود( اسلام آباد ) ، اور ممتاز شاعر ادیب سجاد ہاشمی ( کراچی ) کو شیلڈز آف آنرز پیش کی گئیں ۔ جگنو انٹرنیشنل سے وابستہ مختلف شخصیات کو ’’ شیلڈ آف نامینیشن ‘‘پیش کی گئیں جن میں سید صداقت علی نقوی ( میانوالی ) میڈیا کوارڈینیٹر جگنو انٹر نیشنل ، شاعر ادیب دانشور سفر نامہ نگار اختر ہاشمی کوار دینٹر جگنو انٹر نیشنل موریشش ، ادیب سماجی کارکن صحافی ضماد گریوال کنوینیئر جگنو انٹر نیشنل اور شاعرہ ، ادیبہ ، ماہر تعلیم ، کالم نگارہ شگفتہ غزل ہاشمی صدر جگنو انٹر نیشنل شامل ہیں ۔۔۔۔۔

Back to top button