ادبی دنیا
چمنِ اُردو اُداس ہوا ۔ فاطمہ ثریا بجیا بھی چل بسی ۔
فاطمہ ثریا بجیا بھی چل بسی ۔
معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثُریا بجیا 85 سال کی عُمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں ۔ فاطمہ ثُریا بجیا نے برِ صغیر کے تہذیبی اور تمدنی ورثے کے فروغ کے لئے لافانی کام کیا جس کی وجہ سے اردو ادب میں انہیں ایک معتبر مقام ملا ۔ فاطمہ ثُریا بجیا یکم ستمبر1930 ء کو بھارتی شہر حیدر ٓباد کے ضلع کرناٹک میں پید اہوئیں ۔ تقسیمِ ہند کے فوراً بعد وہ اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگیءں ۔ معروف میزبان ، ادا کار اور شاعر انور مقصود فاطمہ ثُریا بجیا کے چھوٹے بھائی ہیں ۔ فاطمہ ثریا بجیا نے ٹیلی وژن کے لیئے بیشمار کہانیاں اور ڈرامے لکھے ۔ انہیں کراچی میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔