سماجیاتشہر شہرمیانوالی

میانوالی ………… پانچویں کے امتحان میں شریک برقعہ پوش خاتون کوں ہے ؟

تعلیم کے حصول کا شوق میانوالی کی خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ پانچویں جماعت کا امتحان دے رہی ہے ۔
میانوالی ( نیلاب نیوز نیٹ ورک ) میانوالی کے نواحی علاقے واں بھچراں کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں قائم پانچویں جماعت کے امتحانی مرکز میں ماں اور بیٹی پانچویں کا امتحان دے رہی ہے ۔ پانچویں کے امتحان میں شریک مقدس فاطمہ کے ساتھ اُس کی والدہ غلام فاطمہ بھی امتحان دے رہی ہے ۔۔۔ غلام فاطمہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سماجی ماحول اور گھریلو حالات کی وجہ سے بچپن میں تعلیم حاصل نہیں کر سکی تھی ۔ اب اُسے وقت ملا ہے تو اُس نے تعلیم حاصل کرنے کی جانب رجوع کیا ہے ۔ غلام فاطمہ کا کہنا تھا وہ کم ازکم میٹرک تک تعلیم ضرور حاصل کرے گی ۔۔ اُس کی بیٹی مقد فاطمہ کا کہنا ہے کہ میری والدہ کی جانب سے امتحان دینے سے ان خواتین کو ترغیب ملے گی جو عمر زیادہ ہو جانے کی وجہ سے پڑھنے سے شرماتی ہیں ۔۔۔۔

Back to top button