سماجیات

میانوالی ۔ پوسٹل پنشنرز کے لیئے پنشن کی ادائیگی کا پرانا طریقہ بحال کیا جائے ۔۔ ( پوسٹل پنشنرز کا مطالبہ )

میانوالی ۔ پوسٹل پنشنرز کے لیئے پنشن کی ادائیگی کا پرانا طریقہ بحال کیا جائے ۔۔ ( پوسٹل پنشنرز کا مطالبہ )
پوسٹل پنشنرز کے ترجمان شیخ نظام الدین نے ایک بیان میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک پوسٹ کے سابقہ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنے کے لیئے پنشنرز کے لیئے وضع کردہ موجودہ نظام سے آرٹیکل 945 کو ختم کرکے پُرانا نظام بحال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پوسٹل پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کا نظام علیحدہ ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی اسلام آباد میں رائج طریقہ کار لاگو کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ان کی عمر 81 سال ہے ۔ وہ اور انکی عمرکے بہت سارے پنشنرز موجودہ طریقہ کار کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔ انہوں نے صدرِ مملکت ، وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی محتسب سے مطالبہ کیا کہ محکمہ ڈاک کے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کا طریقہ آسان بنایا جائے تاکہ ضعیف العمر پنشنرز کو پنشن کی وصولی کے موجودہ تکلیف دہ نظام سے نجات مل سکے ۔

Back to top button