میانوالی ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی والدہ بلقیس نیازی کا کہنا ہے
مسجد میں با جماعت نماز ادا کرنے کے لئے مصباح الحق مجھ سے 25 روپئے روزانہ وصول کیا کرتا تھا ،
ہمار ا گھرانہ خالصتاً مذہبی گھرانہ ہے ۔ مصباح الحق دوسروں کی مدد کی تشہیر نہیں کرتے ۔
میری نزدیک عمران خان اس وقت لوگوں کو ان کے حقوق کا شعور دلا رہا ہے۔

اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں اور اپنے ماں باپ کے لیئے دعائیں کرتی ہوں ۔ ضلع میانوالی میں تعلیم کے مواقع کم تھے خواتین کو پڑھانے کا نا تو رواج تھا اور نہ ہیں لوگوں کے پاس وسائل ہوتے تھے میرے والدین نے مجھے تعلیم دلوائی ۔ میں نے میانوالی کے بہترین سکول میں بطور ہیڈ مسٹرس خدمات سر انجام دیں ۔
مصباح الحق کے والد بھی تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہوئے ۔ مصباح الحق کے والد نے بھی محکمہ تعلیم میں بطور اُستاد وابستہ رہے ۔ مصباح الحق کے والد 1988 ء میں انتقال کر گئے تھے اُس وقت مصباح الحق نویں کلاس میں تھا ۔ میرے لیئے یہ مشکل وقت تھا ۔ مصباح الحق اور اُس کی بہنوں کو اُس کے والد نے ہمیشہ نماز کی تلقین کی ۔والد کی وفات کے مصباح الحق نمازوں کی ادائیگی میں کوتاہی کرنے لگا تو میں نے اُسے ہر نماز کے عوض پانچ روپئے دینے شروع کیئے تو دوبارہ نماز پابندی سے ادا کرنے لگا ۔ میں ہمیشہ مصباح الحق کو مسجد میں جا کر نماز پڑھنے کی تلقین کیا کرتی ہے اور میں مسجد میں روزانہ پانچ نماز یں پڑھنے کے بدلے مصباح الحق کو 25 روپئے دیا کرتی تھی ۔ مصباح الحق آج بھی باقاعدگی سے نماز پڑھتا ہے ۔ محترمہ بلقیس نیازی کا کہنا ہے کہ ہمارار گھرانہ خالصتاً دینی ماحول اور پس منظر رکھتا ہے ۔ میں خودحضرت شیخ علاؤ الدین شاہ صاحب شیخوپورہ کے قریب دارالسلام سے بیعت ہوں جبکہ مصباح الحق میانوالی میں ہی حضرت پیر مظہر قیوم آف پپلاں شریف
سے بیعت ہیں ۔ اور وہ باقاعدگی سے پپلاں ( ضلع میانوالی ) میں اپنے پیر و مُرشد کے آستانہ عالیہ پہ حاضری دیتا ہے ۔
بلقیس نیازی کا کہنا ہے مصباح الحق لوگوں کی خدمت خاموشی سے کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔ مجھے یہ تو نہیں معلوم کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اُس کے کیا مقاصد ہیں ۔ تاہم وہ عوامی خدمت اور انسانی فلاح کے کاموں میں بھی دلچسپی رکھتا ہے ۔ بلقیس نیازی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان لوگوں کو ان کے حقوق کا شعور دے رہا ہے اور موجودہ دور میں واحد سیاستدا ن ہے جسے عوامی سطح پر بھر پور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی میدان میں عمران خان کی کامیابی کے لیئے دعا گو ہیں ۔۔۔

حصہ