دی سٹی سکول میانوالی کیمپس ۔ ایک جہانِ حیرت
میانوالی جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی منفرد تاریخ اور حوالہ رکھتا ہے وہاں تعلیمی اداروں اور اساتذہ کے حوالے سے بھی ایک پورا دبستان اس علاقے میں اپنی ضو فشانیاں بکھیرتا ہوا نظر آتا ہے ۔ نسلِِ نو کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے زندہ، درخشندہ اور تابندہ ناموں کی کہکشاں میں دی سٹی سکول کے میانوالی کیمپس نے اپنی کامرانیوں کے تسلسل سے اپنے لیئے بہت جلد والدین کا اعتماد حاصل کر لیا ہے ۔ ابتداء میں اس جدید ترین تعلیمی ادارے کی طرف والدین کی رغبت سطحی رہی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر سے والدین کی اُس بڑی تعداد نے جو اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے خواب دیکھتی ہے ، اپنے بچوں کو اس ادارے کے حوالے کر دیا ۔ ہر آنے والا نیا سال اس ادارے کے لیئے کامیابی و کامرانی کا ایک نیا سورج طلوع کرتا ہے ۔ تعلیمی سال کے موجودہ اختتامی دنوں میں جن مختلف تعلیمی اداروں میں جانے کا موقع ملا ۔ ان میں دی سٹی سکول کا میانوالی کیمپس بھی شامل ہے ۔ یوں تو اس سکول میں سارا سال مختلف تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایسے پروگراموں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہتا ہے جو طالب علموں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ جدید طرز تعلیم و تربیت سے روشناسی کا ذریعہ بنتے ہیں ۔ ضلع میانوالی میں عمومی طور پر اور میانوالی شہر میں خصوصی طور پر بڑے ناموں والے تعلیمی اداروں نے چند سالوں میں اپنا جال وسیع پیمانے پر بچھایا ہے ۔ یہ کہا جائے تو بے جا نہیں ہوگا کہ یہ علاقہ تعلیمی مارکیٹ یا منڈی بن چُکا ہے ۔
سٹی سکول اس حوالے سے منفرد ہے کہ یہ فرنچائز نہیں بلکہ اپنے ادارے کا میانوالی کیمپس ہے اس لیئے اس ادارے اور اسلام آبادسمیت دیگر بڑے شہروں میں قائم سٹی سکولوں میں کسی قسم کا کوئی واضح فرق نہیں ہے ۔ کیمپس کی موجودہ پرنسپل محترمہ مریم افشاں کی قائدانہ صلاحیتوں اور جدوجہد نے اسے مضبوط بنیادیں فراہم کی ہیں ۔ 29 مارچ 2017 ء کو منعقد ہونے والے ’’ اوپن ڈے ‘‘ کے موقع پر ضلع بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے سٹی سکول کے میانوالی کیمپس کا دورہ کرکے سکول کی تعلیمی کارکردگی اور طلبہ و طالبات کی مختلف ایکٹیوٹیز کا جائزہ لیا تو سب نے اس ادارے کو ایک ’’ جہانِ حیرت ‘‘ قرار دیا ۔ سیاستدانوں ، وکلاء ، صحافیوں ، اساتذہ ، تاجروں ، سوشل ورکروں ، علمی و ادبی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندے پرنسپل صاحبہ اور فکیلٹی کی تعلیمی خدمات کا اعتراف لیئے بغیر نہیں رہ سکے ۔
سٹی سکول میانوالی کیمپس کا دورہ کرنے والوں نے اس ادارے کو میانوالی جیسے ترقی پذیر علاقے کی تعلیمی ترقی کے لیئے ایک روشن سنگ میل قرار دیا ہے ۔ سابق ایم پی علی حید نور خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی رانا محمد حسین ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر ایڈو کیٹ عبد المجید خان یاروخیل ( ایڈو کیٹ ) ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میانوالی اعجاز گوہر خان ایڈو کیٹ ، سید محمد ناصر نقوی ایڈو کیٹ ، شاہد حمید خان ایڈو کیٹ اور سینئر صحافی انوار حسین حقی نے ادارے کے تعلیمی معیار کو مثالی اور منفرد قرار دیتے ہوئے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

حصہ