میاں چنوں میں غیرت کے نام پر دو افراد کوقتل کردیا گیا، 3 بچوں کی ماں اور ایک شخص کو درخت سے لٹکا کر پھانسی دے دی گئی۔ ملزمان-کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے اعتراف جرم کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق، میاں چنوں کے قرین ایک گاؤں میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کو کردیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی ملک طاہر مجید کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور ایک مرد کو درخت سےلٹکا کر پھانسی دی کر قتل کیا گیا۔
واقعہ نواحی علاقہ چک 56حیدرآباد میں پیش آیا، خاتون کےشوہر، باپ اور بھائی کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق غیرت کےنام پر قتل کی گئی خاتون 3 بچوں کی ماں تھی، خاتون کے ساتھ قتل کیا گیا شخص خاتون کا کزن ہے۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی، مزید تحقیقات جاری ہے، ملزمان نے خود ہی عدالت لگائی، خود ہی فیصلہ کیا اور خود ہی سزا بھی دے دی۔

حصہ