کراچی:(آئی این پی) حلیمہ قتل کیس میں عدالت نے ملزمہ سونیا کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ کراچی کی عدالت میں حلیمہ قتل کیس میں سماعت ہوئی اس موقع پر ملزمہ نے عدالت کو بتایا کہ میرا نام سونیا اور شوہر کا نام رضوان ہے، میں خود تھانے میں پیش ہوئی اور حلیمہ قتل کیس میں خود کو پیش کیا جب کہ سماعت کے دوران ملزمہ سونیا عدالت میں روپڑیں۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ کا ریمانڈ نہیں ملا تو اس کی پوزیشن بھی واضح نہیں کرسکیں گے اس لئے ملزمہ کو 9 روز کے لئے ریمانڈ پر حوالے کیا جائے جس پرعدالت نے ملزمہ سونیا کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت سے سونیا کی درخواست پراس کی 5 سالہ بیٹی گل جنت کوتھانے میں ماں کے ساتھ رہنے کی درخواست کی اورکہا کہ شہر میں بچی کا کوئی وارث نہیں ہے جس پرعدالت نے 5 سالہ گل جنت کو تھانے میں ماں کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔ حلیمہ کے قتل میں نامزد ملزم رضوان کی اہلیہ سونیا کوگزشتہ روزگلستان جوہرسے حراست میں لیا گیا تھا

حصہ