میانوالی کے علاقے پائی خیل میں بیوی کے خلاف شوہر کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں مقدمہ درج
میانوالی (رپورٹ /نیلاب نیوز نیٹ ورک )میانوالی کے نواحی علاقے پائی خیل میں دو روز قبل ناصر خان نامی نوجوان کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا . ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ رات کو سوتے وقت نامعلوم ملزم نے ناصر خان کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا . بعدازاں معلوم ہوا کہ مذکورہ نوجوان کی بیوی مسرت بی بی نے اپنے شوہر کے چہرے پر تیزاب پھینکا ہے . ورثائ نے علاج معالجے میں رکاوٹ کے خدشات کے پیش َ نطر تھانہ پائی خیل میں رپٹ درج کروادی تھی . علاقہ کے لوگ فریقین میں صلح کی کوششیں کرتے رہے . اب تھانہ پائی خیل میں شوہر کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں مسرت بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ……. بتایا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں انسدادَ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں . تاہم ابھی تک خاتون کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی . معلوم ہوا ہے کہ ناصر اور مسرت بی بی کا ایک معصوم بیٹا بھی ہے . یہ میانوالی کی سماجی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی خاتون نے اپنے شوہر کے چہرے پر تیزاب ڈالا ہو .

حصہ