پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا طارق سہگل سے رابطہ ۔ ایم ڈی میپل لیف سیمنٹ فیکٹری داؤد خیل کی جانب سے مزدوروں اور فیکٹری ملازمین کے معاملات حل کرنے کی یقین دہانی ۔ ’’بنی گالہ ‘‘ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج علی الصبح میپل لیف فیکٹری اسکندر آباد کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق سہگل سے رابطہ کیا ۔ چئیر مین تحریک انصاف نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 71 میانوالی میں قائم اسکندر آباد ( داؤدخیل ) کے مزدوروں اور ملازمین کو درپیش معاملات پر تفصیلی گفتگو کی ۔طارق سہگل نے عمران خان کو یقین دلایا کہ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری میں کسی ملازم کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی ۔ اور تمام معاملات خوش اُسلوبی اور گفت و شنید کے ذریعے حل کیئے جائیں گے ۔۔۔۔ یاد رہے کہ داؤد خیل سیمنٹ فیکٹری کے ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان کافی عرصہ سے معاملات کشیدی چلے آ رہے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے گذشتہ روز عمران خان کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا ۔۔

حصہ