ورلڈکپ کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان بھارت میں ہونے والے میچ کے دوران رواں تبصرہ کریں گے ۔ عمران خان کواس 30 منٹ کے تبصرے کے عوض آئی سی سی چار کروڑ رپئے معاوضہ ادا کرے گی ۔ عمران خان کو اد کیئے جانے والا معاوضہ دیگر تمام مبصرین کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔ آدھا گھنٹہ تبصرہ کرنے پر عمران خان کو چار کروڑ روپئے کی جو رقم دی جائے گی وہ 13 لاکھ 33 ہزار ر3 سو33 روپئے فی منٹ اور 22 ہزار 2 سو22 روپئے فی سیکنڈ بنتے ہیں ۔ سیاست میں سرگرم ہونے سے پہلے عمران خان کرکٹ پر تبصرہ کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی اخبارات میں کرکٹ پر مضامین اور کالم بھی لکھا کرتے تھے جن کا انہیں بھاری معاوضہ دیا جاتا تھا ۔ لیکن سیاسی مصروفیات کے باعث عمران خان نے کرکٹ کے لیئے مصروفیات ترک کر دی تھیں ۔ اب بھی مختلف نشریاتی ادارے عمران خان کو کرکٹ پر تبصرے کے لیے مدعو کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن عمران خان اپنی سیاسی مصروفیات کے باعث وقت نہیں نکال پاتے ۔

حصہ