ڈیرہ اسماعیل خان کا احمد نواز وزیر کو ن ؟ ۔
سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی پر میانوالی کیوں اور کس اتھارٹی سے آیا ۔
آئی جی کے پی کے ناصر درانی کی کارکردگی اور نیک نامی پر سوالیہ نشان
تفصیلات کیمطابق 21 فروری کو تھانہ صدر میانوالی کے اے ایس آئی ولی خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ یاروخیل میانوالی شہر میں 75 سالہ بزرگ غلام احمد ڈرہال کے گھر چادر اور چاردیواری کا تقد س پامال کرتے ہوئے گھس گئے جہاں انہوں نے گھر کے مکینوں سے بدتمیزی کی اور مذکورہ بزرگ اور اس کے جواں سال بھتیجے کو اُٹھا کر تھانہ صدر میانوالی لے گئے ۔ جہاں غلام احمد ڈرہال کو بتایا گیا کہ اُس کے بیٹے سیلم کے خلاف تھانہ سٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں دھوکہ دہی کی ایف آئی آر نمبر 27 مورخہ1.6.2016 درج ہے ۔ جس میں جوس خریدنے کے عوض434000/- روپئے کی رقم کا معاملہ ہے ۔۔۔ تھانے میں پولیس نے احمد نواز وزیر اور مدعی اسلم نور ولد حاجی شاہ پیر خان قوم وزیر سکنہ حال گرہ حیات ڈیرہ اسماعیل خان سے معاملہ طے کر نے کا کہا ۔ بعد ازاں احتجاج پر پولیس نے غلام احمد ڈرہال کو گھر جانے کی اجازت دے دی ۔ غلام احمد ڈرہال نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام ایک درخواست میں کہا ہے کہ اس کی عمر75 سال ہے آنکھوں کی بینائی کمزور اور نہ ہونے کے برابرہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے محروم رنگ کی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی پر سوار احمد نواز وزیر اور اُس کے ساتھی کے ہمراہ تھانہ صدر میانوالی کے اے ایس آئی ولی خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اُس کے گھر آئے انہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر انہیں زبر دستی اُٹھا لیا ۔ تھانہ صدر لے جا کر ان پر اسلم نور اور احمد نواز وزیر سے معاملہ طے کرنے کے لیئے دباؤ ڈالا گیا ۔ غلام احمد ڈرہال کا موقف تھا کہ اُس سے اپنے بیٹے سلیم کو کئی سال سے عاق کر رکھا ہے اور چار سال سے گھر بھی نہیں آیا ۔ احمد نواز وزیر نامی شخص ڈیرہ اسماعیل خان سے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی پر میانوالی آیا ۔ اگر وہ کسی ایف آئی آر کے حوالے گرفتاری کے لیئے آئے تھے تو ڈیرہ پولیس کو باقاعدہ اجازت سے پنجاب کی حدود میں داخل ہونا چاہیئے تھے ۔ اس طرح بغیر وارنٹ اور اجازت سے ایک دوسرے صوبے میں بغیر کسی قانونی جواز کے ہمارے گھر گھس جانا کہا ں کا انصاف ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہویء غلام احمد ڈرہال کا کہنا تھا کہ آئی جی کے پی ناصر درانی کے بلند بانگ دعوے کہاں گئے ان کے صوبے کے با اثر افراد سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر سوار ہو کر دوسرے علاقوں میں دہشت پھیلا رہے ہیں ۔ غلام احمد ڈرہال نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے داد رسی اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

حصہ