ڈیرہ اسماعیل خان ( عنایت عادل سے )ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف سرائیکی شاعر، افسانہ نگار، ادیب اور مورخ حفیظ اللہ گیلانی بیک وقت دو اعزاز حاصل کر نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ حفیظ اللہ گیلانی کو ملنے والا پہلا اعزازگولڈ میڈل کی صورت میں تھا جو انہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے دیا گیا۔ حفیظ اللہ گیلانی نے مذکورہ یونیورسٹی کے تحت ہونے والے 20l4کے امتحان میں شعبہ سرائیکی میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔حفیظ اللہ گیلانی کو دوسرا ایوارڈ پشاور میں اباسین آرٹس کونسل کی جانب سے انکے سرائیکی افسانوں کے مجموعے ’’ان رادھ‘‘ پر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب خانہ فرہنگ ایران پشاور کے امام خمینی ہال میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی خیبر ٹیچنگ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ تھے جنہوں اپنے دست مبارک سے اپنے ہم نام شاعر و ادیب حفیظ اللہ گیلانی کو ان کی کتاب ’’ان رادھ ‘‘ پر خصوصی ایوارڈ، توصیفی سند اور نقد انعام سے نوازا۔ واضح رہے کہ سید حفیظ اللہ گیلانی اس سے قبل بھی کئی ایسے اعزازات اپنے نام کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خا ن اور سرائیکی وسیب کا نام روشن کر چکے ہیں۔

حصہ