* سید علی گیلانی کے مطالبے کی تائید میں عمران خان نے کشمیرکمیٹی کا چیئر مین تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا
* کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو دنیا کی تمام آزاد ی پسند قوموں کی حمایت حاصل ہے
* پانامہ لیکس نے کرپشن کے خلاف قوم میں شعور پیدا کیا ہے ۔ آج ایک ریڑھی والا بھی جانتا ہے کہ کون زیادہ کرپٹ ہے ۔
میانوالی (انوار حقی سے )
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میانوالی اپنے پرانے جانثار ساتھی ملک طارق آف رکھی کے ہاں ’’ نیلاب ڈاٹ کام‘‘ کے لیئے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری کے بغیر پاکستا ن نا مکمل ہے ۔ کشمیریوں کی حمایت میں پوری پاکستانی قوم یک جان ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو دنیا کی تمام آزادی پسند قوموں کی حمایت حاصل ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں کئی لاکھ بھارتی فوجی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔ عالمی برادری کو اس صورتحال کا نوٹس لے کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا چاہیں ۔ اس موقع پر عمران خان نے کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو قومی کشمیر کمیٹی کے سربراہ کو تبدیل کر نا چاہیئے ۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ ہماری قومی کشمیر کمیٹی کے موجودہ سربراہ کی کشمیر کاز کے حوالے سے کارکردگی انتہائی ناقص اور غیر تسلی بخش ہے انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں بین الاقوامی سطح پر پہچان رکھنے والی کسی شخصیت کو قومی کشمیر کمیٹی کا سربراہ بنانا چاہیئے ۔ عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس نے ہماری قوم کے شعور میں اضافہ کیا ہے ۔قوم کو کرپشن کا مفہموم سمجھ میں آگیا پہلے جب میں کرپشن کے خلاف بات کرتا تھا تو لوگ سمجھتے سے کہ کسی کا پیسہ چوری ہو گیا ہے تو ہمیں کیا نقصان ہے انہوں نے کہا کہ اب اتنا شعور آگیا ہے کہ ایک ریڑھی والے کو بھی پتا چل گیا ہے کہ شریف خاندان کی کرپشن آصف علی زرداری سے بھی بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب پوری قوم کو معلوم ہے کہ قطری خط جھوٹا ہے میاں نوازشریف کے حوالے سے لکھی جانے والی کتاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس کتا ب کا نام غلط ہے اس کتاب کا نام یہ ہونا چاہیئے تھا کہ لوٹ مار کرو لیکن منی ٹریل باالکل نہ بتاؤ ۔ عمران خا ن کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کی طرح آئندہ الیکشن بھی میانوالی سے ہی لڑیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ میانوالی با شور لوگوں کا ضلع ہے یہاں کے لوگوں نے دھڑے بندی کی سیاست مسترد کر دی ہے ۔ قبل ازیں عمران خان نے میانوالی میں اپنے پھوپھی زاد بھائی سعید اختر خان نیازی ( سابق ممبر پاور واپڈا) کی قل خوانی کی تقریب میں شرکت کی اور مرحوم کے ورثاء سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ۔

حصہ