اسلام آباد ( نیلاب نیوز نیٹ ورک ) برطانیا(برمنگھم ) سے آئی ہوئی تحریک انصاف کی رہنماء محترمہ رفعت مغل نے بنی گالہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی ……. عمران خان نے تحریک انصاف کے لیئے بے لوث خدمات پر رفعت مغل کی تعریف کی . عمران خان نے کہا کہ بیرونَ ملک پاکستانی نہ صرف دیارَ غیر میں پاک وطن کے سفیر ہیں بلکہ پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں …….. انہوں رفعت مغل کے پاکستانی جذبے اور ملک سے محبت کو سراہا ………. یاد رہے کہ رفعت مغل برمنگھم (برطانیا) کی سیاست میں سر گرمی سے حصہ لیتی رہی ہیں …. وہ برطانیا کی لیبر پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں بھی سرگرم ہیں ……….. رفعت مغل مختصر دورے پر پاکستان آئیں تھیں اور دو روز تک برطانیا واپس لوٹ جائیں‌گی ….

حصہ