پاک امریکن فرٹیلائزر فیکٹری ( اسکندر آباد ) میانوالی کی پرائیویٹایزیشن غیر شفاف تھی ۔ نیب تحقیقات کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین قمرالزمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کرپشن اور بدعنوانی کے متعدد کیسوں کا جائزہ لیا گیا ۔جس میں ضلع میانوالی میں اسکندر آباد کے مقام پر قائم پاک امریکن فرٹیلائزر فیکٹری کی نجکاری کے معاملات میں غیر شفافیت اور مبینہ کرپشن کے معاملات بھی زیرِ بحث آئے ۔ اجلاس میں پاک امریکن فرٹیلائزر فیکٹری اسکندر آباد کی نجکاری کے مبینہ دھاندلیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ۔ 2009 ء میں پاک امریکن فرٹیلائزر لمیٹڈ داؤد خیل میانوالی کی نجکاری میں مبینہ بد عنوانی کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر نجکاری کمیشن کے افسران اور دیگر کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ۔ جس میں میسرز ابراہیم 199.99 ارب روپئے کا کامیاب بولی دہندہ تھی ۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز ہلٹن ٹرانس محمد سلیم رفیع ، ڈائریکٹر ہلٹن ٹرانس محمد ارشد لطیف ، اور ڈائریکٹر میسرز ہیلٹن ٹرانس قمر محمود کے خلاف انکوائری کا شامل ہے ۔

حصہ