فلسفہ شہادتِ کربلا انسانیت کی فلاح اور اسلام کی بقاء کا ضامن ہے ۔۔۔۔جسٹس علی باقر نجفی
میانوالی ( خصوصی رپورٹ) عدالتِ عالیہ لاہور کے جناب جسٹس علی باقر نجفی نے میانوالی میں قلم برائے امن کے زیر اہتمام سالانہ محفلِ مسالمہ سے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ درسِ کربلا، ایمانی جذبے، حریت، عزیمت اور حق کے مقابلے میں بر سرِ پیکار باطل قوتوں کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا نام ہے،فلسفہ شہادت حسین انسانیت کی فلاح اور اسلام کی بقاء کا ضامن ہے انہوں نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یگانگت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک بیش بہا نعمت ہے۔ آزادی کے انعام کی وجہ سے ہی ہم مسلمان اپنے عقائد کے مطابق اپنی عبادت میں آزاد ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی عطاء کردہ نعمت پاکستان کی ہی وجہ ہے کہ آج ہم آسودگی کی زندگی گذار رہے ہیں اور ہم آزادی کے ساتھ اس محفلِ سلام میں موجود ہیں۔انہوں نے ضلع میانوالی میں مثالی اتحاد و یگانگت اور اسلامی بھائی چارے کی فضا ء کو ہمیشہ برقرار رکھنے پر میانوالی کے تمام مکاتب فکر کو خراج، تحسین پیش کیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے میانوالی کو لجپال محبتوں کے امین لوگوں کا مسکن قرار دیتے ہوئے کہا میانوالی ہی ہماری پہچان ہے انہوں نے کہا اپنے اس علاقے کے رہنے والے مجھے اپنے خاندان کے افراد کی طرح عزیز ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے میانوالی کے شعرائے کرام کے ادبی ذوق اور اعلیٰ معیارکی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو اور سرائیکی ادب میں میانوالی کے شعرائے کرام کا ممتاز مقام میرے لیئے ہمیشہ انسپائریشن کا باعث بنا ہے انہوں نے محفلِ مسالمہ کے انعقادکو ایک روایت کی حثیت دینے پر قلم برائے امن (Pen For Peace) کی تعریف کی۔14593628_747410625426595_1942844922_nقلمکاروں کی ملک گیر تنظیم ” قلم برائے امن ” کے زیر اہتمام منعقدہ محفلَ مسالمہ کی صدارت جناب جسٹس علی باقر نجفی نے کی جبکہ تنویر خالد ڈپٹی ڈائریکٹر میانوالی مہمانِ خصوصی تھے۔ 14610774_747411652093159_85387110_nملک حامد حسین اُتراء ایڈشنل سیشن جج، ڈاکٹر محمد آصف مغل، سید تحسین حیدرکاظمی، اوررانا امجد اقبال خان مہمانانِ اعزاز تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سینئر صحافی اور کالم نگار انوار حسین حقی نے انجام دیے۔ تقریب میں مقامی اور مہمان شعرائے کرام نے امام عالی مقام کے حضور ہدیہ سلام پیش کیا۔ 14642603_747410658759925_1203754246_nتقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک خالد سعید ایڈوکیٹ، خواجہ سکندر حیات، رانا امجد اقبال خان ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر خالد نے میانوالی میں مسالمہ کی تاریخ اور شہادت حسین کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔14625259_747411042093220_1312607098_nمحفلِ سلام میں جمشید کاظمی، نور تری خیلوی، نسیم بخاری، طالب حسین عامر، سید فیروز نظام الدین، صائم جی، صابر بھریوں، قمر زمان قمر، ناصر تنہا، ضیاء اللہ قریشی، مختیار ثناء، محمد ظہیر احمد، ڈاکٹر محمد آصف مغل اور محمد مظہر نیازی نے شہدائے کربلا کے حصور ہدیہ سلام پیش کیا۔ رانا امجد اقبل چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے شرر . مختار خالد رانا ( اے آر وائی نیوا ) خالد نیازی ، حبیب الرحمن اور طالب حسین عامر تقریب کے منتظمین میں شامل تھے

حصہ