اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف سیکریٹریٹ کے انچارج کی تبدیلی ۔۔ نعیم بخاری نئے انچارج ہوں گے ۔ نعیم الحق کی خدمات سندھ کے سپرد کی جارہی ہیں ۔۔۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سیکریٹریٹ ’’بنی گالہ‘‘ کے انچارج کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے بیرسٹر نعیم بخاری نے پارٹی کے لیئے کل وقتی خدمات سر انجام دینے کی حامی بھر لی ہے ۔ ’’ نیلاب ڈاٹ کام ‘‘ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق نعیم بخاری کو چیئر مین عمران خان کے سیکریٹریٹ بنی گالہ کا انچارج بنایا جا رہا ہے ۔۔ جبکہ چیئر مین سیکریٹریٹ کے موجودہ چیئر مین اور سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کی خدمات پاکستان تحریک انصاف سندھ کے حوالے کی جارہی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں آئندہ 48 گھنٹوں میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔۔۔۔

حصہ