نیلاب ڈاٹ کام کی خبر پر نوٹس ۔۔۔۔۔
خطرناک جلدی بیماری میں مبتلا عیسیٰ خیل کی بیوہ زینت بی بی کی سُنی گئی
وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا ۔۔۔ڈی سی او میانوالی سے رپورٹ طلب
وزیر اعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے متعلقہ اداروں کا علاج کروانے کی ہدایت
میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل کے گاؤں محمود والا کی زینت خاتون نامی بیوہ گذشتہ بیس سالوں سے
Neurofibromatosis) ) کی جلدی بیماری میں مبتلا ہے ۔
کندیاں سے غلام یاسین کی رپورٹ ۔
۔وزیر اعظم پاکستا ن نے میانوالی کے علاقہ شیخ محمود والا کی رہائشی خطرناک جلدی مرض (Neurofibromatosis)کے مرض میں مبتلا مریضہ کے سرکاری سطح پر علاج کے لیے ڈی سی او میانوالی اور دیگر متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو ضروری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں یہ کارروائی میڈیا میں زینت بی بی کی خطرناک بیماری کی رپورٹ کی اشاعت پر عمل میں لائی گئی ہے تحصیل عیسی خیل کے ایک پسماندہ گاؤں شیخ محمود والا کی رہائشی 60سالہ زینت بی بی کو گزشتہ 18سے 20سال سے خطرناک جلدی مرض (Neurofibromatosis) لاحق ہے اس کے جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں جہاں پر اس مرض نے اسے جکڑا ہوا نہ ہو زینت بی بی کا اس دنیا میں اس کا واحد سہار ا اس کا 20سالہ بیٹا ہے جو کی خو د بھولااور ذہنی مریض ہے اور روزی روٹی کمانے سے قاصر ہے زینت بی بی اس وقت اپنی بہن کے ہاں رہتی ہے اور بھیک مانگ کر گزر اوقات کر رہی ہے علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے کوئی بھی اس کا علاج نہیں کرتا وہ ہسپتالوں کے چکر لگا لگا کر تھک چکی ہے اس جلدی مرض کی وجہ سے وہ شدید ترین تکلیف کا شکار ہے علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے وہ علاج کی سکت نہیں رکھتی زینت بی بی نے میڈیا کی وساطت سے حکومت سے سرکاری سطح پر علاج اور مالی امداد کا مطالبہ کیا تھاخبروں کی اشاعت کے بعد وزیر اعظم میاں نواز شریف نے متاثرہ خاتون کی بیماری ،علاج معالجے سمیت تمام تر تفصیلات بارے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ڈی سی او میانوالی کو اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں مریضہ خاتون نے میڈیا کی ترقی کی دعا کی ہے

حصہ