میانوالی(نیلاب نیوز نیٹ ورک )حکومت پنجاب نے ڈی سی او طلعت محمود گوندل کو ڈی سی او خوشاب کا ایڈیشنل چارج دینے کے احکامات صادر کر دیئے ہیں۔ ان کو یہ اضافی چارج ڈی سی او خوشاب ضیاء الرحمن کے تبادلہ کی وجہ سے ضلع خوشاب میں ڈی سی او کی آسامی خالی ہونے پر دیا گیا ہے طلعت محمود گوندل اب ڈی سی او میانوالی کے ساتھ ساتھ ڈی سی او خوشاب کی اضافی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

حصہ