میانوالی ۔۔۔
شہنشائے لوک موسیقی عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے معروف گلوکار اے نیر کے
انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اے نیئر کی وفات سے برصغیر میں موسیقی کا ایک باب بند ہوگیا ہے ۔ اے نیئر ان نابغہ روزگار شخصیات میں سے تھے جنہوں نے اپنی ریاضت ، محنت اور اللہ پاک کی عطاء کردہ صلاحیتوں سے موسیقی کی دنیا میں بلند مقام حاصل کیا ۔عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ موسیقی کی دنیا میں اے نیئر کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاف مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا ۔ اس عظیم گلوکار کی موت پر چمنِ موسیقی اُداس ہوگیا ہے ۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیئے مغفرت اور پسماندگان کے لیئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی ۔

حصہ