میانوالی کے سینئر صحافی انوارحسین حقی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

واں بھچراں (نامہ نگار) پریس کلب واں بھچراں میں سینئر صحافی رانامحمداصغر کی صدارت میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔تعزیتی اجلاس میں محمد اسلم خان ،عبدالستار سابق نائب ناظم ،رانامحمدذیشان کالم نگار،حکیم مشتاق احمد نٹال ،محمد بلال ایل سی ایس ،محمد عدنان ،طلحہ عمیر ودیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں میانوالی کے سینئر صحافی انوارحسین حقی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کی گئی ۔راناعبدالستار نے فاتحہ خوانی کرائی۔

حصہ