عائلہ ملک کی سیاست میں واپسی یقینی ہو گئی ۔۔۔ اپریل کے پہلے ہفتہ میں دوبارہ سیاست شروع کردیں گی
ضلع میانوالی کی سیاست میں متحرک کردار ادا کرنے والی عائلہ ملک سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے والی ہیں ۔ اس سلسلہ میں گذشتہ دو سالوں سے تجزیوں ، تبصروں او ر افواہوں کا جو سلسلہ شروع تھا وہ اب تصدیق کے مراحل سے گذر کر مصدقہ خبر کا روپ دھار چُکا ہے ۔ اور رواں مہنے یا اپریل کے پہلے عشرے میں محترمہ عائلہ ملک نے دوبارہ سیاست میں سرگرم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ مصدقہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عائلہ ملک جو ذاتی وجوہات کی بنا پر سیاست سے عارضی طور پر کنارہ کش ہو گئی تھیں ۔دوبارہ سرگرم ہو رہی ہیں ۔ محترمہ عائلہ ملک ایک سے زائد مواقع پر خود سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونے کی اطلاعات کو درست قرار دے چُکی ہیں ۔ عائلہ ملک جولائی2012 ء میں عمران خان کے حلقہ این اے71 کے نگران کی حثیت سے سیاست میں متحرک ہوئی تھیں مئی2013 ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے ضلع میانوالی میں ان کی سرکردگی میں الیکشن لڑا تھا اور پی ٹی آئی نے ضلع میں کلین سویپ کیا تھا ۔ ضلعی سیاست میں محترمہ عائلہ ملک کی دوبارہ آمدکا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے ۔۔۔

حصہ