Dco Mianwali Office-Neelab

(رانا محمدذیشان سے ) پرا ونشل سینسس کمشنر پنجاب عارف انور بلو چ کا دورہ میانوالی ۔ڈپٹی کمشنرآفس میٹنگ روم میں مردم شماری کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔ڈپٹی کمشنر شوزب سعید ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو غلا م مصطفی شیخ ، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی محمد حسین رانا ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل سعید احمد خان ، پا کستان آرمی اورپو لیس فورس کے افسران ، افسر شماریات محمد اقبا ل ارائیں اور ادارہ شما ریات پا کستان کے دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع میانوالی میں خا نہ ومردم شماری پر اگریس کا جا ئز ہ لیا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو غلا م مصطفی شیخ نے سینسس کمشنر عارف انور بلو چ کو ضلع میں چھٹی خا نہ ومر دم شماری 2017ء کے شفاف و محفوظ انعقاد کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات و انتظامات سے متعلق بریفنگ دی ۔انہوں نے بتا یا کہ ضلع میں اس مقصد کیلئے 1281بلا ک بنائے گئے ہیں جبکہ26چارجز اور197سرکل ہیں ۔ضلع میں خا نہ شماری کا کا م مکمل کر لیا گیا ہے اور مر دم شماری کا کا م جا ری ہے انہوں نے ٹرانسپورٹ ، سیکورٹی و سیفٹی اور دیگر امور سے متعلق بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ضلع میانوالی میں تما م انتظاما ت اطمینا ن بخش ہیں اور کسی قسم کا کوئی مسئلہ یا شکا یت علم میں نہیں آئی ہے ۔پراونشل سینسس کمشنر پنجاب عارف انور بلوچ نے کہا کہ حکو مت کی جا نب سے جار ی کر دہ ایس اوپیز اور ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنا ئیں اور اگر کسی قسم کی کو ئی مشکل پر یشا نی یا کو ئی مسئلہ ہو تو فوراًڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی اور صوبائی سطح پر آفس کو مطلع کر یں ۔انہوں نے کہا کہ یہ قومی فریضہ ہے اور اس فرض کی ادائیگی جا نفشانی سے سر انجا م دیں ۔انہوں نے مز ید کہا کہ کمپیوٹر ائزڈ شنا ختی کارڈ اور دیگر کو ائف ہر گھر میں موجو د ہو نے چا ہیں تا کہ مر دم شما ری کے کا م میں تاخیر نہ ہو ۔

حصہ